سرائے عالمگیر ( ڈاکٹر تصور حسین مرزا ) سرائے عالمگیر کی یونین کونسل پیر خانہ میں لوگ ذلیل وخوار ہونے لگے کوئی پوچھنے والا نہیں تفصیل کے مطابق سرائے عالمگیر کی یونین کونسل پیر خانہ میں بغیر چھٹی کے چھٹی منائی جاتی ہے
یونین کونسل کا سیکرٹری سمیت کوئی عملہ کا بندہ موجود نہیں ہوتا اہل علاقہ کے مطابق اگر یونین کونسل پیر خانہ کے کسی عملہ کے بندے کو کال کریں تو کہتے ہیں وزیراعلی پنجاب کے حکم کے مطابق گاؤں گاؤں راشن تقسیم کر رہئے ہیں ۔
سیاسی اثر و سوخ والے بندے سے فون کروایا جائے تو عملہ آتا ہے ورنہ نہیں. پیدائش سرٹفکیٹ کا پرنٹ لینا ہو یا نام درج کرونا ہو تو کسی سیاسی تعلق والے آدمی سے فون کروانا پڑتا ہے تب وہ دفتر آتے ہیں ۔ لوگ کے ساتھ ناروا سلوک رکھا جاتا ہے اور پیسے لینے کے بعد بھی احسانات جتلایا جاتا ہے ۔ اعلی احکام نوٹس لیں




