جون 22, 2026

گجرات: گورنمنٹ زمیندار گریجویٹ کالج میں شجر کاری مہم کا آغاز

گجرات(پ ر)گورنمنٹ زمیندار گریجویٹ کالج،گجرات میں شجر کاری مہم کے دوران پودے لگائے گئے۔ پروفیسر محمد اکرم خان (پرنسپل) نے سرو کا پودا لگا کر شجر کاری مہم کا آغاز کیا۔ پروفیسر راشد اللہ بٹ،پروفیسر رضا حسین،
پروفیسر سید سعادت مہدی، پروفیسر ڈاکٹر محمد احتشام، پروفیسر ڈاکٹر سیدامیر کھوکھر، پروفیسر ڈاکٹر ظفر اقبال،پروفیسر عارف چٹھہ، پروفیسر حافظ سرفراز جاوید، پروفیسر وقار احمد، پروفیسر محمد اطہر اور دیگر پروفیسر صاحبان اور طلبہ نے اس مہم میں حصہ لیا۔