پاکستانی نژاد برطانوی فٹبالر عادل نبی کے پاکستانی فٹبال ٹیم کے کوچ اسٹیفین کونسٹنٹائن سے اختلافات سامنے آئے ہیں۔عادل نبی نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں موجودہ ٹیم مینجمنٹ کے ساتھ کھیلنے سے انکار کردیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ جب تک موجودہ مینجمنٹ ہے، میں پاکستان کا میچ نہیں کھیلوں گا۔ان کا کہنا تھا کہ اعتزاز حسین اور میں نے حال ہی میں پاکستانی پاسپورٹ حاصل کیے تاکہ ہم اپنے ملک کی نمائندگی کرسکیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے فیصلہ کیا کہ موجودہ مینجمنٹ کی نگرانی میں نہیں کھیلیں گے، مستقبل میں کسی روز ضرور پاکستان سے کھیلوں گا۔




