اپریل 17, 2026

شمالی وزیرستان میں شہید پاک فوج کے جوانوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں: غازی عبدالغفور چوہان

سرائے عالمگیر( ڈاکٹر تصور حسین مرزا) رمضان کے مقدس مہینے میں شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے حملے سے پاک فوج کے سات اہلکار شہید ہوگئے۔شہید ھونے والوں میں لیفٹیننٹ کرنل کاشف علی،کیپٹن احمد بدر ،حوالدار صابر ،نائیک خورشد ، سپاہی ناصر اور راجہ سجاد کے نام شامل ہیں۔جوابی کارروائی میں چھ دہشت گرد مارے گئے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاک آرمی کے غازی اور چیئرمین یوتھ اسمبلی فار ہیومن رائٹس ضلع جھلم عبدالغفور چوہان نے کہا کہ اس وقت سب سیاسی جماعتوں کو اکٹھا ھو کر ایک لائحہ عمل بنانا چاہیے۔شہید کی جو موت ھے ، وہ قوم کی حیات ھے۔شہداء نے اس ملک اور قوم کی خاطر شہادت کو گلے لگایا۔ اللہ تعالی کی ذات ان سب شہیدوں کے ساتھ ملک پاکستان میں جتنے بھی شہید ہو چکے ہیں سب کو خدا کریم اپنی جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور ان کے لواقین کو صبر عطا کرے۔اس دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے سب سیاسی جماعتوں کو اکٹھا ہونا چاہیے۔وطن کے محافظین ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں اور ہمارے بہادر سپاہیوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔دہشت گردوں کے حملے میں شہید پاک فوج کے افسروں اور جوانوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔