اپریل 16, 2026

انجمن بہبودی مریضاں ڈنگہ کے لیے مخیر حضرات کی جانب سے عطیات دینے کا سلسلہ جاری

ڈنگہ(پ ر) انجمن بہبودی مریضاں ڈنگہ کے لیے مخیر حضرات کی جانب سے عطیات دینے کا سلسلہ جاری ہے ۔ صدر انجمن بہبودی مریضاں ڈنگہ الحاج محمد حسین ٹوپہ نے دو لاکھ روپے ، فنانس سیکرٹری انجمن بہبودی مریضاں ڈنگہ سید عرفان علی شاہ نے ایک لاکھ روپے اور سرپرست پریس کلب ڈنگہ میاں محمد اشرف نے پچاس ہزار روپے فنڈ دینے کا اعلان کیا ہے ۔