اپریل 17, 2026

جہلم ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں پچھلے 3 سالوں سے خالی ای این ٹی اور آئی سپیشلسٹ ڈاکٹرز کی آسامیاں تقرری کی منتظر، شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے : محمد غیاث بلبن

جہلم(چوہدری دانیال عابد)جہلم ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں پچھلے 3 سالوں سے خالی ای این ٹی اور آئی سپیشلسٹ ڈاکٹرز کی آسامیاں تقرری کی منتظر، ضلع بھر کے شہریوں کو مشکلات کا سامنا، بانی انجمن شہریان جہلم و سول سوسائٹی فورم محمد غیاث بلبن نے ضلع جہلم کے سب سے بڑے سرکاری ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں 3 سال سے خالی ای این ٹی اور آئی سپیشلسٹ ڈاکٹرز کی تعینائی کا مطالبہ کر دیا۔ اس حوالے سے شہر کی معروف سماجی شخصیت محمد غیاث بلبن نے انتہائی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ضلع بھر کے سب سے بڑے ہسپتال، ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں پچھلے 3 سالوں سے امراض چشم و ناک کان گلا کے ڈاکٹرز کی آسامیاں تقرری کی منتظر ہیں۔ دوردراز کے علاقوں سے آنے والے مریض زلیل و خوار ہو رہے ہیں اور پھر پرائیویٹ ہسپتالوں میں علاج کروا کراپنی جمع پونجی لٹانے پر مجبور ہیں، لیکن حکومت اور محکمہ صحت کے ارباب اختیار نے اس حوالے سے مکمل خاموشی اختیار کررکھی ہے۔ شہری تنظیموں کے عمائدین نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف، صوبائی وزیر صحت خواجہ سلیمان رفیق سے مطالبہ کیاہے کہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں سپیشلسٹ ڈاکٹرز و سرجن کی تعیناتی کو یقینی بنایا جائے تاکہ ضلع جہلم کے عوام کو پیش آنے والی مشکلات کا خاتمہ ممکن ہو سکے۔