جولائی 17, 2026

پولیس تھانہ سٹی سرائے عالمگیر نے چوری کی وارداتیں کرنیوالے 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا, 6 موبائل فون، 10ڈنڈے سگریٹ اور 15ہزار نقدی برآمد

گجرات(قاری نصیر احمد کلیار)گجرات پولیس تھانہ سٹی سرائے عالمگیر نے چوری کی وارداتیں کرنیوالے 4ملزمان کو گرفتار کرکے مال مسروقہ برآمد کرلیا۔ 6 موبائل فون، 10ڈنڈے سگریٹ اور 15ہزار نقدی برآمد تفصیلات کے مطابق ڈی پی او گجرات سید اسد مظفر کی زیر قیادت گجرات پولیس کاضلع بھر میں چوروں، ڈاکوؤں اور دیگر جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ اس سلسلہ میں ڈی ایس پی سرائے عالمگیر سرکل مدثر اقبال کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ سٹی سرائے عالمگیر فواد سلیم اور ان کی پولیس ٹیم نے خصوصی کاروائی کرکے چوری کی مختلف وارداتوں میں ملوث چار ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزمان سے 6موبائل فون،10ڈنڈے سگریٹ، ٹوٹیاں اور 15ہزار روپے نقدی برآمد ہوئی۔گرفتار ملزمان میں 1۔ محمد زبیر،2۔محمد عرفان سکنائے مزنگ چونگی لاہور 3۔ احسان اللہ سکنہ جہلم 4۔ سنی امجد سکنہ سرائے عالمگیر شامل ہیں۔ جن سے مزید تفتیش جاری ہے۔