اپریل 17, 2026

گجرات پولیس کے 5شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کی تقاریب

گجرات(نمائندہ خصوصی)ملک و قوم کی خاطر اپنی جانیں قربان کرنے والے عظیم شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کا سلسلہ جاری۔گجرات پولیس کے 5بہادر جوانوں نے فرائض کی ادائیگی کے دوران آج کے دن جام شہادت نوش فرمایا، جن کے یوم شہادت کے موقع پر قبروں پر سلامی دی گئی اور دعائیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے احکامات کی روشنی میں ملک و قوم کی خاطر اپنی قیمتی جانیں قربان کرنے والے دھرتی کے عظیم سپوتوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ آج کے دن گجرات پولیس کے 5بہادر ملازمین 1۔ ASI محمد اسلم 2۔کنسٹیبل قمر علی 3۔ کنسٹیبل سیرت علی 4۔کنسٹیبل صبغت اعظم 5۔کنسٹیبل مبارک علی نے جام شہادت نوش کیا تھا۔ فرض کی راہ میں اپنی جانیں قربان کرنے والے ان عظیم شہداء کی قبروں پر سلامی دی گئی اور دعائیہ تقاریب کا اہتمام کیا گیا۔جس میں ایس ایچ او تھانہ صدر جلالپورجٹاں انسپکٹر تنویر عباس،انسپکٹر نذیر،SI شرجیل اسلم،SIدلشاد حیدر انچارج ویلفئیر برانچ سجاد احمد اور دیگر پولیس افسران و سول سوسائٹی نے شرکت کی۔شہداء پولیس کی قبروں پر پھول چڑھائے گے۔ جوانوں کے چاق و چوبند دستوں نے شہداء کو سلامی پیش کی۔اس موقع پر شہداء کے درجات کی بلندی کے لیے خصوصی دعا ئیں بھی کی گئی۔ ڈی پی او گجرات سید اسد مظفرنے فرض کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے پر عظیم شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ملک وقوم کی خاطر شہداء کی لازوال قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔