کھاریاں (قاری نصیر احمد کلیار)زیر حراست ملزم کی ہلاکت کے واقعہ پر ڈی پی او گجرات نے نوٹس لے لیا۔انچارج چوکی گڑھی احمد آباد سب انسپکٹر محمد علی سمیت چار ملازمین پر قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔ واقعہ کا مقدمہ تھانہ لاری اڈا میں درج کیا گیا۔ مقدمہ میں ملوث پولیس ملازمین نے چند روز قبل مقتول کو حراست میں لیا تھا ۔مقتول شہروز حیدر محلہ گڑھی احمد آباد کا رہائشی تھا ۔ مقتول کو پولیس ملازمین نے رابری کے مقدمہ میں زیر حراست رکھا ہوا تھا ۔ واقعہ میں ملوث ملازمین کو فی الفور معطل کر دیا گیا ہے۔ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔ ڈی پی او گجرات نے کہا ہے کہ مقتول کے وارثان کو جلد از جلد انصاف کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔زیر حراست ملزمان پر تشدد یا ہلاکت کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی ۔




