اپریل 18, 2026

لاہور ، صدر APRNS غلام مرتضیٰ جٹ کی طرف سے IPT کورٹ میں داٸر کیس کی سماعت 17اپریل تک ملتوی

لاہور (کورٹ رپورٹر) آل پاکستان ریجنل نیوز پیپرز سوساٸٹی APRNS (رجسٹرڈ) کے بانی ،صدر ومدعی غلام مرتضیٰ جٹ کی طرف سے IPTکورٹ لاہور میں داٸر کیس کی سماعت 17اپریل 2024ء تک ملتوی تفصیلات کے مطابق آل پاکستان ریجنل نیوز پیپرز سوساٸٹی APRNS(رجسٹرڈ) کے بانی ،صدر غلام مرتضیٰ جٹ کی طرف سے ملتان کے مدعا علیہ کو APRNSکا نام استعمال کرنے سے روکنے کیلٸے داٸر کٸے گٸے کیس میں معزز عدالت نے مدعا علیہ کو APRNSکا نام استعمال کرنے سے روک رکھا ہے اور اسٹے آرڈر جاری کر رکھا ہے کیس کی سماعت میں مدعی و صدر APRNS غلام مرتضیٰ جٹ کور کمیٹی کے ہمراہ معزز عدالت میں پیش ہوٸے جبکہ مدعا علیہ کی طرف سے ابھی تک جواب دعویٰ نہیں دیا گیا