ستمبر 11, 2026

79 فیصد پاکستانی ووٹرز کا سیاسی جماعتوں کو ملکر کام کرنے کا مشورہ

پاکستان کے 79 فیصد ووٹرز  نے  سیاسی جماعتوں کو مل کر کام  کرنے کا مشورہ دے دیا۔امریکی سروے کمپنی گیلپ پاکستان نے تقریباً 4 ہزار ووٹرز کی رائے پر مبنی ایگزٹ پول جاری کردیا۔گیلپ پاکستان کی جانب سے جاری سروے کے مطابق 4 ہزار پاکستانی ووٹرز میں سے 79 فیصد ووٹرز نے سیاسی جماعتوں کو مل کر کام کرنے کا مشورہ دیا ہے۔پاکستانی ووٹرز کا کہنا ہے کہ سیاستدان اختلافات بھلا کر آپس میں مل بیٹھیں جبکہ 4 ہزار ووٹروں میں سے 15 فیصد ووٹرز نے مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ کام کرنے کے لیے مل بیٹھنا ضروری نہیں ہے۔