راولپنڈی: ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے سہولت کاروں میں سے ایک خیبرپختونخوا (کے پی) کی نااہل حکومت تھی۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کو دیے گئے اپنے ایک انٹرویو میں ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں انسدادِ دہشت گردی کی کارروائیوں میں رکاوٹ پیدا کرنے والے سہولت کار اب وہاں موجود نہیں ہیں۔
ایک سوال کے جواب میں ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں حکومت کے خاتمے سے متعلق جواب سیاستدان بہتر دے سکتے ہیں، لیکن ہم سمجھتے ہیں کہ وہاں حکومت کی تبدیلی آئینی و قانونی ضوابط کے مطابق ہوئی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ خیبرپختونخوا کے عوام امن و استحکام کا مطالبہ کرتے ہیں، اور ہمارے پاس دہشت گردی سے مکمل نمٹنے کے لیے ایک واضح اور موثر حکمت عملی موجود ہے۔





