اکتوبر 28, 2026

ایران سے لاحق خطرے کو ختم کرنے کا واحد راستہ حکومت کا تختہ الٹنا ہے: نیتن یاہو

اسرائیلی وزیراعظم بنیامن نیتن یاہو نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران سے لاحق خطرے کو ختم کرنے کا واحد راستہ ایرانی حکومت کا تختہ الٹنا ہے۔

نیتن یاہو نے دیمونا میں ایک انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایران اسرائیل کو تباہ کرنا چاہتا تھا اور جوہری بم تیار کرنے کی کوشش کر رہا تھا، تاہم اسرائیل نے ان کی ان کوششوں کو ناکام بناتے ہوئے روک دیا۔ اسرائیلی وزیراعظم کے مطابق اس سب کے باوجود ایران اپنی کوششیں مسلسل جاری رکھے ہوئے ہے، اسی لیے اس خطرے کے مکمل خاتمے کے لیے ایرانی حکومت کا تختہ الٹنا ناگزیر ہو چکا ہے۔

نیتن یاہو نے مزید کہا کہ انہوں نے اس مقصد کو حاصل کرنے کے لیے اسرائیلی فوج، خفیہ ایجنسی موساد اور دیگر متعلقہ سکیورٹی اداروں کو واضح ہدایات جاری کر دی ہیں۔ تاہم، اپنے اس بیان کے دوران انہوں نے یہ تفصیلاُ واضح نہیں کیا کہ ان ہدایات پر عمل درآمد کب، کس وقت اور کس طریقے سے کیا جائے گا۔