اکتوبر 28, 2026

کھاریاں: گورنمنٹ اصغر گرلز ڈگری کالج کے اطراف تجاوزات کی بھرمار، بے ہنگم پارکنگ سے ٹریفک جام معمول بن گیا

کھاریاں (قاری نصیر احمد کلیار) کھاریاں میں گورنمنٹ اصغر گرلز ڈگری کالج کے اطراف تجاوزات اور گاڑیوں کی بے ہنگم پارکنگ کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہونے لگی، جس سے شہریوں اور کالج آنے جانے والی طالبات کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ کالج کے اطراف سڑک کنارے گاڑیوں کی پارکنگ اور تجاوزات کے باعث راستہ تنگ ہو جاتا ہے، جبکہ ٹریفک کے مسلسل دباؤ سے آمدورفت میں دشواری معمول بنتی جا رہی ہے۔


شہریوں کے مطابق کالج کے اطراف ٹریفک کی بدنظمی کے باعث نہ صرف عام شہریوں کو مشکلات پیش آتی ہیں بلکہ تعلیمی ادارے میں آنے اور جانے والی طالبات کو بھی پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ تجاوزات اور غیر منظم پارکنگ کے باعث ٹریفک کی روانی برقرار رکھنا مشکل ہو جاتا ہے، جس سے علاقے میں ٹریفک جام کی صورتحال پیدا ہوتی ہے۔


شہریوں نے متعلقہ انتظامی حکام اور ٹریفک پولیس سے مطالبہ کیا ہے کہ گورنمنٹ اصغر گرلز ڈگری کالج کے اطراف قائم تجاوزات کا خاتمہ کیا جائے، گاڑیوں کی پارکنگ کو منظم بنایا جائے اور ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں تاکہ طالبات اور شہریوں کو آمدورفت میں درپیش مشکلات سے نجات مل سکے۔