اکتوبر 28, 2026

کھاریاں: چوہدری فیصل یونس کلاسن کی رہائش گاہ پر آٹھویں سالانہ عظیم الشان محفلِ میلاد مصطفیٰﷺ کا انعقاد

کھاریاں (قاری نصیر احمد کلیار) کھاریاں میں چوہدری فیصل یونس کلاسن گورالی کی رہائش گاہ پر آٹھویں سالانہ عظیم الشان محفلِ میلاد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کانفرنس کا باوقار انعقاد کیا گیا۔

محفل پاک کا باقاعدہ آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا جس کی سعادت اور شرف حافظ شیر علی نے حاصل کیا، جبکہ بارگاہِ رسالت مآب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں نعتِ رسولِ مقبول کی سعادت سید رضوان شاہ نے حاصل کی۔

اس روح پرور اجتماع میں ممتاز مذہبی سکالر مفتی عمر شریف جلالی نے خصوصی خطاب فرمایا اور سیرتِ طیبہ پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ محفل کی نقابت کے فرائض حافظ محمد شاویز جلالی نے احسن طریقے سے ادا کیے۔

محفل کے اختتام پر صاحبزادہ سید فراست علی شاہ بخاری نے ملکی سلامتی، امتِ مسلمہ کی سربلندی اور خصوصی دعا کروائی۔