اکتوبر 28, 2026

ٹیلنٹ یوتھ کونسل کا اجلاس: سالانہ ٹیلنٹ ایوارڈ 2026ء کی تیاریوں اور ذمہ داریوں پر تفصیلی مشاورت

رپورٹ: محمد زمان اسلم

ڈنگہ: ٹیلنٹ یوتھ کونسل کا ایک باقاعدہ اجلاس ٹیلنٹ ویلفیئر کونسل کے دفتر میں منعقد ہوا۔ اجلاس کا آغاز تلاوتِ قرآنِ پاک سے ہوا، جس کی سعادت محمد جواد نے حاصل کی، جس کے بعد تمام حاضرین نے مل کر بارگاہِ رسالت میں درود پاک کا ہدیہ پیش کیا۔

اجلاس کے طے شدہ ایجنڈے کے مطابق سالانہ ٹیلنٹ ایوارڈ 2026ء کے انعقاد کے لیے باہمی مشاورت، تعارفی نشست اور عہدیداروں میں ذمہ داریوں کے تعین پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ آج کے اجلاس میں دس باہمت اور پرجوش نوجوانوں نے شرکت کی اور اپنی قیمتی آراء پیش کیں۔ تمام نوجوانوں نے ٹیلنٹ یوتھ کونسل کا حصہ بننے اور اپنی صلاحیتوں کے استعمال کے لیے ایک بہترین پلیٹ فارم مہیا ہونے پر دلی مسرت کا اظہار کیا اور تنظیم کے امور میں پورا ساتھ دینے کا عزم ظاہر کیا۔

اجلاس میں شرکت کرنے والے نوجوانوں میں حافظ حماد حسن، محمد منیب، محمد عبد اللہ، محمد زمان اسلم، حمزہ علی، امان فیصل، عبداللہ باسط، غلام مرتضیٰ جامی، کاظم مرزا اور محمد جواد شامل تھے۔

اس موقع پر ٹیلنٹ ویلفیئر کونسل کے چیئرمین و بانی انصر محمود مہر نے تمام جوانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آج کے دور میں انسانی بھلائی اور مثبت سرگرمیوں کے لیے وقت دینا اعلیٰ اوصاف کے مالک لوگوں کا کام ہے۔ اجلاس کے اختتام پر تنظیم کے تمام معاملات میں خیر و برکت اور کامیابی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔