کھاریاں (قاری نصیر احمد کلیار) اسسٹنٹ کمشنر کھاریاں احمد شیر گوندل کی زیر صدارت تحصیل مسجد کمیٹی کا اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس کے دوران مساجد کے امام صاحبان کی تصدیق کے عمل کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں امام صاحبان کے کارڈز کے اجراء اور مالی ادائیگیوں سے متعلق درپیش مسائل بھی زیرِ بحث آئے، جن سے متعلقہ امور پر غوروخوض کیا گیا اور متعلقہ معاملات کا باریک بینی سے جائزہ لیا گیا۔





