اسلام آباد میں کھیلے جانے والے پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون فرسٹ کلاس کے تیسرے راؤنڈ میں پاکستان ٹیلی ویژن (PTV) کے بیٹر محمد شہزاد نے شاندار اور جارحانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستانی فرسٹ کلاس کرکٹ کی تاریخ کی تیز ترین سنچری کا ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔ محمد شہزاد نے جمعرات کے روز اسلام آباد کے ڈائمنڈ کرکٹ گراؤنڈ میں کنگز مین اکیڈمی کے خلاف میچ کے دوران صرف 49 گیندوں پر اپنی سینچری مکمل کی۔ اس اننگز میں انہوں نے مجموعی طور پر 62 گیندوں کا سامنا کیا اور 12 چوکوں اور 8 فلک شگاف چھکوں کی مدد سے 114 رنز کی شاندار باری کھیلی۔
4️⃣9️⃣ balls. A new Pakistan first-class record! 🔥
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) September 24, 2026
Mohammad Shahzad smashes the fastest first-class 💯 by a 🇵🇰 batter, and 8th overall, in the Al Batal Presents ABS Developers President's Trophy Grade-I clash against Kingsmen Academy 🏏#PresidentTrophy | #PakistanCricket pic.twitter.com/cEerhnL2iE
اس شاندار کارنامے کے ساتھ ہی محمد شہزاد نے سابق پاکستانی کپتان مصباح الحق کا طویل عرصہ پرانا ریکارڈ توڑ دیا ہے، جنہوں نے 2014 میں فرسٹ کلاس کرکٹ میں 56 گیندوں پر سنچری اسکور کی تھی۔ واضح رہے کہ محمد شہزاد کے فرسٹ کلاس کیریئر کی یہ چھٹی سنچری ہے، جس نے ملکی سطح پر کرکٹ کے حلقوں میں دھوم مچا دی ہے اور ان کی اس ریکارڈ ساز اننگز کو کرکٹ کی تاریخ میں سنہری حروف سے لکھا جائے گا۔





