وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے تاریخی جامع تعلیمی اصلاحات کے تحت نئے جدید نصاب کی باضابطہ منظوری دے دی ہے، جس کے نفاذ سے طلباء پر کتابوں کا بوجھ 25 فیصد تک کم ہو جائے گا اور تعلیمی نظام کو عالمی معیار کے مطابق ڈھالا جائے گا۔ اس جدید نصاب کی خاص بات یہ ہے کہ اب ابتدائی کلاسز سے ہی بچوں کو مصنوعی ذہانت (AI) کی تعلیم دی جائے گی، جبکہ اسکولوں میں جسمانی سزا کے مکمل خاتمے کے لیے سخت قانون سازی کی جا رہی ہے جس کے متبادل کے طور پر اسکولوں میں ‘ڈسپلن کارنرز’ قائم کیے جائیں گے۔
تعلیمی معیار کو مزید بہتر بنانے کے لیے کتابوں میں کیو آر (QR) کوڈز متعارف کروائے گئے ہیں جن کے ذریعے طلباء ویڈیو اسباق سے مستفید ہو سکیں گے۔ اس کے علاوہ، مصنفین کے ذریعے اساتذہ کی پیشہ ورانہ تربیت کا بندوبست کیا گیا ہے اور تاریخ میں پہلی بار سرکاری سطح پر اساتذہ کے لیے ‘مینٹل ہیلتھ ٹریننگ’ (ذہنی صحت کی تربیت) کا بھی آغاز کیا جا رہا ہے تاکہ وہ طلبا کی بہتر ذہنی نشوونما کر سکیں۔





