اکتوبر 2, 2026

کھاریاں: ڈیرہ چیئرمین پر وکلاء کی خصوصی ملاقات، بار کے معاملات اور باہمی امور پر تبادلہ خیال

کھاریاں(قاری نصیر احمد کلیار) کھاریاں میں ڈیرہ چیئرمین پر وکلاء کی ایک اہم اور خصوصی بیٹھک منعقد ہوئی، جس میں مقامی قانونی برادری کے سرکردہ رہنماؤں نے شرکت کی۔ اس نشست میں چوہدری محمد اسجد ایڈووکیٹ ہائی کورٹ کے ساتھ صدر بار کھاریاں چوہدری خالد حسین، فنانس سیکرٹری چوہدری ذیشان اعظم گوندل، اور بار کے آئندہ انتخابات کے لیے صدارت و جنرل سیکرٹری کے امیدواران سمیت میاں محمد عمران، چوہدری سفیان الیاس اور دیگر ممتاز وکلاء شامل تھے۔

اس خصوصی ملاقات کے دوران انتہائی خوشگوار ماحول میں باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ شرکاء نے کھاریاں بار کے موجودہ معاملات، وکلاء برادری کو درپیش مسائل اور مستقبل کے لائحہ عمل کے حوالے سے خیالات کا تبادلہ کیا، جس کا مقصد مقامی سطح پر وکلاء کی فلاح و بہبود اور بار کے معاملات کو مزید بہتر انداز میں چلانا ہے۔