ستمبر 17, 2026

گیپکو کے سینئر افسر ملک امین اعوان چیف انجینئر کے عہدے پر ترقّی پَا گئے

کھاریاں (قاری نصیر احمد کلیار) گوجرانوالہ الیکٹرک پاور کمپنی (گیپکو) کے سینئر اور قابل افسر ملک امین اعوان کو چیف انجینئر کے عہدے پر ترقی دے دی گئی ہے۔ اس ترقی کے سلسلے میں متعلقہ محکمہ کی جانب سے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ ملک امین اعوان کا شمار گیپکو کے انتہائی فرض شناس، ایماندار اور تجربہ کار افسران میں ہوتا ہے، جنہوں نے ادارے میں ہمیشہ بہترین خدمات انجام دی ہیں۔

ان کی چیف انجینئر کے عہدے پر ترقی پر گیپکو کے افسران، ملازمین اور علاقائی صحافیوں سمیت مختلف طبقہ ہائے فکر سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے مبارکباد پیش کی ہے۔ تمام احباب نے ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ وہ اپنی نئی ذمہ داریوں کو بھی ہمیشہ کی طرح بہترین انداز، محنت اور شفافیت کے ساتھ سرانجام دیں گے۔