کھاریاں (قاری نصیر احمد کلیار) کمشنر گوجرانوالہ محمد علی نے ٹی ایچ کیو ہسپتال سرائے عالمگیر کا تفصیلی دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے ہسپتال کے مختلف وارڈز، ایمرجنسی، بچوں کی وارڈ، میڈیکل وارڈ اور لیبارٹری کا معائنہ کیا، زیر علاج مریضوں کی عیادت کی اور ہسپتال میں شہریوں کو دستیاب طبی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا۔
کمشنر محمد علی نے ہسپتال کی مجموعی کارکردگی اور فراہم کردہ طبی سہولیات پر مکمل اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ایم ایس ڈاکٹر بلال بن طارق کی بہترین کارکردگی کو سراہا۔ اس دورے کے موقع پر ان کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر گجرات نورالعین قریشی اور اسسٹنٹ کمشنر سعدیہ ڈوگر بھی موجود تھیں۔





