حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کر دیا گیا ہے۔ نئے فیصلوں کے تحت پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 3 روپے 40 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 367 روپے 75 پیسے فی لیٹر مقرر ہو گئی ہے۔ عوام پہلے ہی مہنگائی کے شدید دباؤ کا شکار ہیں اور اس تازہ اضافے سے ٹرانسپورٹ اور روزمرہ کی اشیاء مزید مہنگی ہونے کا خدشہ ہے۔
دوسری جانب ڈیزل کی قیمت میں بھی بڑا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جس کی فی لیٹر قیمت 6 روپے 72 پیسے بڑھا دی گئی ہے۔ اس اضافے کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 392 روپے 67 پیسے فی لیٹر کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔ متعلقہ حکام کی جانب سے جاری کردہ باضابطہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی ان نئی قیمتوں کا اطلاق 10 ستمبر سے ہوگا
متعلقہ خبریں




