ستمبر 10, 2026

لندن میں بلاول بھٹو اور صدر آصف زرداری کی اہم ملاقات، سندھ کی تقسیم پر مؤقف برقرار رکھنے کا فیصلہ

لندن میں آصف زرداری کی رہائش گاہ پر پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور صدر مملکت آصف علی زرداری کے درمیان پانچ گھنٹے تک جاری رہنے والی ایک اہم ملاقات ہوئی۔ اس طویل بیٹھک میں بختاور بھٹو زرداری بھی شریک ہوئیں، جہاں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال، فریال تالپور کی تقریر اور بالخصوص سندھ کی تقسیم کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ پیپلز پارٹی سندھ کی تقسیم کے معاملے پر اپنے دیرینہ اور واضع مؤقف پر ڈٹی رہے گی۔ ملاقات کے اختتام پر بلاول اور بختاور بھٹو زرداری اپنی رہائش گاہ روانہ ہوگئے، جبکہ چیئرمین پیپلز پارٹی نے بتایا کہ وہ آئندہ چند روز مزید لندن میں ہی قیام کریں گے۔