ستمبر 11, 2026

لیاقت علی رانجھا چیئرمین پنجاب ریونیو اتھارٹی مقرر، نوٹیفکیشن جاری


رپورٹ (ادریس احمد سے ) شہزاد احمد رانجھا ایڈووکیٹ کے بھائی اور مرکزی راہنما اوورسیز فورم امریکہ امتیاز احمد رانجھا کے برادرِ گرامی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لیاقت علی رانجھا کو حکومت پنجاب نے چیئرمین، اپیلٹ ٹریبونل پنجاب ریونیو اتھارٹی (PRA) مقرر کردیا ہے۔ ان کی تقرری کا باقاعدہ نوٹیفکیشن حکومت پنجاب، سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ (سروسز ونگ) کی جانب سے 25 اگست 2026ء کو جاری کردیا گیا، سرکاری نوٹیفکیشن کے مطابق لیاقت علی رانجھا، جو اس وقت اپیلٹ ٹریبونل پنجاب ریونیو اتھارٹی کے جوڈیشل ممبر کی حیثیت سے فرائض سرانجام دے رہے ہیں، کو پنجاب ریونیو اتھارٹی ایکٹ 2012ء کی دفعہ 18(4) کے تحت چیئرمین اپیلٹ ٹریبونل پنجاب ریونیو اتھارٹی مقرر کیا گیا ہے، نوٹیفکیشن میں مزید بتایا گیا ہے کہ مسٹر عرفان احمد شیخ، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لاہور کو فوری طور پر منتقل کرکے جوڈیشل ممبر، اپیلٹ ٹریبونل پنجاب ریونیو اتھارٹی تعینات کیا گیا ہے، لیاقت علی رانجھا کی اہم سرکاری منصب پر تعیناتی کو ان کے خاندان، عزیز و اقارب اور دوست احباب نے اعزاز، نیک نامی اور قابلِ فخر پیش رفت قرار دیتے ہوئے دلی مبارکباد پیش کی ہے۔ شہزاد احمد رانجھا ایڈووکیٹ اور مرکزی راہنما اوورسیز فورم امریکہ امتیاز احمد رانجھا کے برادرِ گرامی کی اس اہم منصب پر تعیناتی پر رانجھا برادری میں بھی خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔