برطانیہ کے شہر مڈلزبرا کے قریب A66 شاہراہ پر پولیس کی جانب سے ایک گاڑی کے تعاقب کے دوران ایک انتہائی ہولناک حادثہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں دو پولیس اہلکاروں سمیت مجموعی طور پر 7 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ برطانوی پولیس کے مطابق ایک مشکوک گاڑی تیز رفتاری اور غلط سمت میں سفر کر رہی تھی جو کہ مخالف سمت سے آنے والی ایک نشان زدہ پولیس گاڑی سے انتہائی زوردار انداز میں ٹکرا گئی۔
پولیس کا مزید بتانا ہے کہ اس خوفناک تصادم کے نتیجے میں دونوں گاڑیوں میں سوار تمام افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے، جبکہ حادثے کے بعد شاہراہ کو ٹریفک کے لیے بند کر کے واقعے کی مکمل تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔



