ستمبر 11, 2026

ڈاکٹر راؤ غلام مرتضیٰ کا دورہ بہاولپور ، ڈاکٹر منور رؤف کے صاحبزادے کے انتقال پر اظہارِ تعزیت

جہلم (محمد زاہد خورشید ) نیشنل کونسل فار ہومیوپیتھی کے صدر ڈاکٹر راؤ غلام مرتضیٰ اپنے ایک وفد کے ہمراہ بہاولپور تشریف لائے جہاں انہوں نے نائب صدر ہومیوپیتھک ڈاکٹرز ایسوسی ایشن (ایچ ڈی اے) پاکستان ڈاکٹر منور رؤف کے گھر جا کر ان کے صاحبزادے کی وفات پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا۔ اس موقع پر صدر نیشنل کونسل نے سوگوار خاندان سے ملاقات کرتے ہوئے مرحوم کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی، جبکہ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ دکھ کی اس گھڑی میں پوری ہومیوپیتھک کمیونٹی ڈاکٹر منور رؤف اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ کھڑی ہے۔

وفد میں شامل معززین نے مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی اور دعا مغفرت کی، جس پر ڈاکٹر منور رؤف اور ان کے اہلِ خانہ نے صدر نیشنل کونسل اور ان کے وفد کی آمد اور اس ہمدردی پر تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔