ستمبر 11, 2026

بانی پی ٹی آئی نے سہیل آفریدی یا قیادت کے خلاف کوئی بات نہیں کی، بیرسٹر گوہر کی واضح تردید

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے اپنی ہمشیرہ نورین نیازی سے ملاقات کے دوران سہیل آفریدی یا پارٹی قیادت کے خلاف کوئی بھی ایسی بات نہیں کی جس کا تاثر دیا جا رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی سے جیل میں ملاقات کے فورا بعد نورین نیازی سے ان کا فون پر رابطہ ہوا تھا جس میں انہوں نے ملاقات کا کوئی منفی احوال ذکر نہیں کیا بلکہ یہ واضح کیا تھا کہ وہ اس بارے میں باہر کوئی بات نہیں کریں گی۔

بیرسٹر گوہر کا مزید کہنا تھا کہ نورین نیازی اور بانی پی ٹی آئی کی ملاقات کے حوالے سے چلنے والی تمام خبریں من گھڑت اور بے بنیاد ہیں، اور یہ ملاقات انتہائی خوشگوار ماحول میں ہوئی تھی جس سے نورین نیازی بھی مطمئن اور خوش تھیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پارٹی صفوں میں اتحاد کو نقصان پہنچانے کے لیے اس طرح کی افواہیں پھیلائی جا رہی ہیں جن میں کوئی صداقت نہیں۔