جہلم (محمد زاہد خورشید ) ہومیوپیتھک ڈاکٹرز ایسوسی ایشن پاکستان کی جانب سے جشنِ آزادی کے سلسلے میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد ایسوسی ایشن کے ہیڈ آفس اسلام آباد میں کیا گیا جس میں ملک کے مختلف شہروں سے ہومیوپیتھک ڈاکٹرز نے بھرپور شرکت کی۔ تقریب کے دوران ملک و قوم کی ترقی، سلامتی اور صحت کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔
اس پروقار تقریب میں شرکت کرنے والے معزز ڈاکٹرز اور مہمانوں میں مرکزی صدر ایچ ڈی اے پاکستان ڈاکٹر محمد رمضان جنجوعہ، مرکزی فائنانس سیکریٹری ڈاکٹر انوار الحق ستی، کوآرڈینیٹر ڈاکٹر فدا حسین، صدر صوبہ پنجاب ڈاکٹر نصیر احمد نقیبی، صدر راولپنڈی زون ڈاکٹر جواد ظہیر عباسی، صدر ضلع راولپنڈی/اسلام آباد ڈاکٹر محمد آصف چوہدری، نائب صدر ڈاکٹر حزب اللہ خان، جنرل سیکریٹری ڈاکٹر کاشف محمود ستی، کوآرڈینیٹر ڈاکٹر ساجد الرحمن، سینئر ممبر ڈاکٹر یار محمد عامر، نادر ہومیو سٹور کھنہ اسلام آباد کے ڈاکٹر محمد یاسین کے علاوہ ڈاکٹر عبد القدیر اور اشتیاق احمد بھی شامل تھے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ہومیوپیتھک ڈاکٹرز ایسوسی ایشن پاکستان کے مرکزی صدر ڈاکٹر محمد رمضان جنجوعہ نے اس بات پر زور دیا کہ جشنِ آزادی کا اصل تقاضا یہ ہے کہ ہم قوم کی خدمت کو اپنا بنیادی نصب العین بنائیں۔ اس موقع پر انہوں نے ایچ ڈی اے پاکستان کے تین نکاتی اہم ایجنڈے کا اعلان بھی کیا جس میں گاؤں گاؤں تک فری میڈیکل کیمپ لگا کر "صحت سب کے لیے” کے ہدف کو پورا کرنا، نوجوان ڈاکٹرز کی بہتر تربیت کے ذریعے معیاری تعلیم اور ریسرچ کو فروغ دینا، اور بیماریوں کی روک تھام کے لیے مؤثر آگاہی مہم چلا کر "قدرتی پاکستان” کی تشکیل شامل ہے۔ صدرِ مملکت نے اپنے خطاب کے آخر میں اس عزم کا اعادہ کیا کہ ہم سب کو مل کر "صحت مند پاکستان، خوشحال پاکستان” کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرنا ہوگا۔
پروگرام کے اختتامی مراحل میں تمام شریک ڈاکٹرز نے جشنِ آزادی کے تناظر میں اپنے خیالات کا کھل کر اظہار کیا اور ملک میں ہومیوپیتھک نظامِ علاج کے فروغ کے لیے عزمِ نو کا اعادہ کیا۔ تقریب کے اختتام پر صدرِ ایسوسی ایشن کی جانب سے تمام معزز مہمانوں اور ڈاکٹرز کو پرتکلف ظہرانہ بھی پیش کیا گیا۔



