حکومت کی جانب سے عوام کو ریلیف فراہم کرتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ اوگرا کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 2 روپے 20 پیسے کی کمی کی گئی ہے جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 327 روپے 62 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔ اس کے علاوہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 1 روپے 50 پیسے فی لیٹر کمی کے بعد نئی قیمت 380 روپے 86 پیسے جبکہ مٹی کا تیل بھی 1 روپے 50 پیسے سستا ہو کر 289 روپے 95 پیسے فی لیٹر ہو گیا ہے۔
دوسری جانب اوگرا کے اعدادوشمار کے مطابق ڈیزل پر پیٹرولیم لیوی میں 81 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد ڈیزل پر لیوی کی شرح 74 روپے 28 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔ جبکہ پیٹرول پر لیوی 80 روپے اور مٹی کے تیل پر لیوی 20 روپے 36 پیسے فی لیٹر پر برقرار رکھی گئی ہے۔ قیمتوں میں اس کمی سے مہنگائی کے ستائے عوام کو کچھ حد تک ریلیف ملنے کی توقع ہے۔
کلیدی الف



