پرتگال میں کھیلی جانے والی آئی ٹی ایف ماسٹرز ورلڈ ٹیم چیمپئن شپ کے اوور 45 کا فائنل پاکستان اور ٹاپ سیڈ اسپین کے درمیان کھیلا گیا۔ سنگلز اور ڈبلز کے مقابلے ایک ایک سے برابر ہونے کے بعد فیصلہ کن سنگل میچ میں اسپین کے فرانسسکو مارٹینز بائنا نے پاکستان کے نامور کھلاڑی عقیل خان کو 6-4، 6-2 سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا، یوں پاکستان نے ایونٹ میں سلور میڈل حاصل کیا۔
واضح رہے کہ پاکستان نے فائنل تک کے سفر میں امریکا، کینیڈا، میزبان پرتگال اور سویڈن جیسی مضبوط ٹیموں کو شکست دی تھی۔ اس چیمپئن شپ میں دنیا بھر سے 30 سے زائد ممالک اور 300 سے زائد کھلاڑیوں نے شرکت کی، جبکہ اس ماسٹر کپ میں میڈل جیتنے کا اعزاز حاصل کرنے والا پاکستان ایشیا کا واحد ملک ہے۔



