اگست 5, 2026

کھاریاں: مرکزی جامعۃ المدینہ کا 100 فیصد شاندار رزلٹ، پروقار تقریب کا انعقاد

کھاریاں(قاری نصیر احمد کلیار) مرکزی جامعۃ المدینہ کھاریاں کے کنزالمدارس بورڈ میں شاندار 100 فیصد رزلٹ آنے پر ایک پروقار اجتماع و تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی مفتی دعوت اسلامی، استاذ العلماء علامہ مفتی حسان رضا عطاری (شیخ الحدیث فیضان مدینہ کراچی) تھے، جنہوں نے خصوصی خطاب کرتے ہوئے علمِ دین کی اہمیت، عشقِ رسول ﷺ اور اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان بریلویؒ کی دینی خدمات پر تفصیلی روشنی ڈالی اور طلبہ کو علم و عمل کے میدان میں نمایاں کردار ادا کرنے کی تلقین کی۔ بعد ازاں مہمانِ خصوصی نے نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ میں انعامات تقسیم کیے، جبکہ طلبہ نے انگلش، عربی، پنجابی اور اردو زبانوں میں شاندار تقاریر پیش کر کے حاضرین سے بھرپور داد وصول کی۔

تقریب میں علاقہ بھر کے علماء کرام، مفتیانِ عظام، تاجران اور معزز شخصیات نے کثیر تعداد میں شرکت کی، جن میں مفتی مسعود احمد غازی، علامہ ڈاکٹر زبیر نقشبندی، علامہ قاری نصیر احمد کلیار، جمشید رانا (انچارج ریسکیو 1122 کھاریاں)، ذوالفقار علی (غوثیہ کولیکشن)، ہارون احمد (کہکشاں جیولرز)، اور گل بخشالوی (سابق صدر کھاریاں پریس کلب) سمیت دیگر اہم شخصیات شامل تھیں۔ شرکاء نے جامعۃ المدینہ کی دینی و تعلیمی خدمات کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا اور مفتی حسان رضا عطاری سے ملاقات کی۔