اگست 4, 2026

کھاریاں: صدر بار چوہدری خالد حسین ایڈووکیٹ کی قیادت رنگ لے آئی، وکلاء کے خلاف ایف آئی آر خارج

کھاریاں (قاری نصیر احمد کلیار) صدر بار ایسوسی ایشن کھاریاں چوہدری خالد حسین ایڈووکیٹ کی مؤثر قیادت رنگ لے آئی اور کھاریاں بار کے وکلاء کے خلاف درج ایف آئی آر خارج کر دی گئی۔ اس اہم قانونی کامیابی میں پنجاب بار کونسل، ہائی کورٹ بار، ڈسٹرکٹ بار گجرات، سرائے عالمگیر بار اور پوری وکلاء برادری کے بھرپور اتحاد نے کلیدی کردار ادا کیا، جبکہ ضلعی انتظامیہ بالخصوص ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او گجرات کا مثبت کردار بھی اہم ثابت ہوا۔

صدر بار چوہدری خالد حسین ایڈووکیٹ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اس کامیابی کو پوری وکلاء برادری کے اتحاد اور قانونی بصیرت کی روشن مثال قرار دیا اور ممبران پنجاب بار کونسل اورنگزیب مرالہ، نوید وڑائچ سمیت تمام معزز بارز کا شکریہ ادا کیا۔ ایف آئی آر کے اخراج کی خبر پر وکلاء برادری میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور انہوں نے اسے قانون کی بالادستی اور بار کے وقار کی تاریخی کامیابی قرار دیا۔