ڈنگہ (پ۔ ر) امیر جماعت اسلامی ڈنگہ ڈاکٹر حافظ محمد ادریس نے کہا ہے کہ وزیر داخلہ محسن نقوی کا بیان اعتراف جرم ہے۔ وہ 3 سال سے اس سسٹم کا حصہ ہیں اگر نظام ناکام ہوا ہے تو اس نظام کو لانے والے بھی تو شریک جرم ہیں۔ فارم 47 کے ذریعے مسلط کرنے والے اور مسلط ہونے والے دونوں ناکام ہو چکے ہیں۔ اس کا حل کیا ہے صرف یہی ہے کہ جو جیتیں ان کو جیتنے دیں جو ہاریں ان کو ہارنے دیں۔ خود ہائبرڈ نظام مسلط نہ کریں۔
غیر جانبدارانہ بلدیاتی نظام بحال کریں۔ پیسہ منتقل کریں‘ بیورو کریسی کو دی گئی مراعات کو ختم کریں۔ جن کو 17 سیٹیں ملیں ان کو پورا پاکستان دے دیا گیا ہے۔ سیاسی قیدیوں کو رہا کریں۔ ٹرک کی بتیوں کے پیچھے نہ عوام کو لگائیں اگر سسٹم کو موثر بنانا ہے تو خود سیاسی نظام سے باہر نکلیں۔
متعلقہ خبریں





