اگست 2, 2026

کھاریاں بار کے سیکرٹری اور دیگر وکلاء کے خلاف درج ایف آئی آر خارج

کھاریاں (قاری نصیر احمد کلیار) صدر بار چوہدری خالد حسین ایڈووکیٹ کی پرخلوص کاوشوں اور ڈپٹی کمشنر و ڈی پی او گجرات کی باہمی مشاورت سے کھاریاں بار کے سیکرٹری اور دیگر وکلاء کے خلاف درج کی جانے والی ایف آئی آر کو باضابطہ طور پر خارج کر دیا گیا ہے۔ اس معاملے کے خوش اسلوبی سے حل ہونے پر وکلاء برادری میں اطمینان کی لہر دوڑ گئی ہے اور قانونی حلقوں کی جانب سے اس پیش رفت کو سراہا جا رہا ہے۔