جولائی 14, 2026

فیفا ورلڈ کپ 2026: ناروے نے 5 بار کی عالمی چیمپئن برازیل کو شکست دے کر پہلی مرتبہ کوارٹر فائنل میں جگہ پکی کر لی

نیویارک سے موصول ہونے والی تفصیلات کے مطابق فیفا فٹبال ورلڈ کپ 2026 کے پری کوارٹر فائنل میچ میں ناروے نے 5 بار کی عالمی چیمپئن برازیل کو شکست دے کر ایونٹ سے باہر کر دیا ہے اور تاریخ میں پہلی مرتبہ کوارٹر فائنل میں اپنی جگہ پکی کر لی ہے۔ نیو جرسی میں کھیلے گئے اس سنسنی خیز میچ میں ناروے نے برازیل کو ایک کے مقابلے میں 2 گول سے دھول چٹائی، جہاں ناروے کی جانب سے دونوں شاندار گول اسٹار کھلاڑی ایرلنگ ہالینڈ نے بالترتیب 79ویں اور 90ویں منٹ میں اسکور کیے۔ دوسری جانب برازیل کی ٹیم پورے میچ میں بے بس دکھائی دی اور میچ کے اختتامی وقت پر نیمار جونیئر نے پنالٹی کک پر واحد گول اسکور کیا، تاہم وہ اپنی ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکے اور برازیل کا میگا ایونٹ میں سفر اختتام پذیر ہو گیا، جبکہ اب کوارٹر فائنل میں ناروے کا مقابلہ انگلینڈ یا میکسیکو سے ہوگا۔