کھاریاں (قاری نصیر احمد کلیار) محلہ مجاہد کالونی میں واٹر سپلائی کے دیرینہ مسئلے پر ٹیم تحریک کھاریاں اور اہلِ محلہ کی درخواست پر ضلعی انتظامیہ نے فوری نوٹس لے لیا۔ ڈپٹی کمشنر گجرات نورالعین صاحبہ، اسسٹنٹ کمشنر کھاریاں احمد شیر گوندل اور سی ای او میونسپل کمیٹی کھاریاں چوہدری خاور گجر کی ہدایات پر محکمہ آبپاشی کی ٹیم نے کھاریاں کے مختلف مقامات پر واٹر لیول کا جائزہ لیا۔
اس موقع پر صدر تحریک کھاریاں وقار احمد ڈار اور ترجمان تحریک کھاریاں ڈاکٹر عمر شہزاد بھٹی نے محکمہ کی ٹیم کو مختلف علاقوں کا دورہ کروایا اور پانی کی فراہمی سے متعلق مسائل سے آگاہ کیا۔ دورے کے دوران مجاہد کالونی سے مرزا مظہر حسین، عثمان اقبال بھی موجود تھے ۔ اس موقع پر امید ظاہر کی گئی کہ ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کی کاوشوں سے کھاریاں کے شہریوں کو بہت جلد بہتر واٹر سپلائی کی سہولت میسر آئے گی۔





