جون 14, 2026

انچارج بجلی و ترقیاتی پروگرام قیصر اسحاق مغل سے سٹی 53 نیوز کے میاں احتشام اللہ اسلم کی ملاقات ، ناصر محمود اور ضیاء الرحمان بھی موجود تھے

ڈنگہ (نمائندہ سٹی 53 نیوز) انچارج بجلی و ترقیاتی پروگرام قیصر اسحاق مغل نے میاں احتشام اللہ اسلم، سٹی 53 نیوز سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں ناصر محمود اور ضیاء الرحمان بھی شریک تھے۔

ملاقات کے دوران ڈنگہ شہر کے عوامی مسائل، بجلی کی صورتحال اور جاری ترقیاتی کاموں کے حوالے سے تفصیلی گفتگو ہوئی۔ اس موقع پر یقین دہانی کروائی گئی کہ شہر کے جن علاقوں میں ترقیاتی کام یا دیگر مسائل زیرِ التوا ہیں، انہیں ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

انشاءاللہ آنے والے دنوں میں عوام کے جو کام رہ گئے ہیں وہ مکمل ہوں گے اور ڈنگہ شہر کی بہتری کے لیے ترقیاتی سفر جاری رہے گا۔