جون 13, 2026

افریقہ کے بہترین صومالی ریفری عمر آرتان کو امریکہ میں داخلے کی اجازت نہ مل سکی، ورلڈ کپ 2026ء کے پینل سے باہر، وطن واپسی پر تاریخی استقبال

افریقہ کے مایہ ناز صومالی ریفری عمر عبدالقادر آرتان کو امریکہ میں داخلے کا ویزا (اجازت) نہ ملنے کے بعد فٹبال ورلڈ کپ 2026ء کے آفیشلز پینل سے باہر ہونا پڑا ہے جس کے بعد وہ مایوس ہو کر اپنے وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔ عمر عبدالقادر آرتان کو گزشتہ برس ہی کنفیڈریشن آف افریقن فٹبال (CAF) کی جانب سے سال کا بہترین مرد ریفری قرار دیا گیا تھا لیکن اس شاندار اعزاز کے باوجود وہ امریکی امیگریشن حکام کو قائل کرنے میں ناکام رہے جنہوں نے انہیں ایئرپورٹ سے واپس بھیجنے کی کوئی باضابطہ وجہ تو نہیں بتائی

تاہم واضح رہے کہ صومالیہ ان ممالک کی فہرست میں شامل ہے جن پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے سخت سفری پابندیاں عائد کر رکھی ہیں۔ صومالی ریفری جب گزشتہ روز اپنے وطن صومالیہ واپس لوٹے تو ائیرپورٹ پر اعلیٰ حکومتی شخصیات سمیت عوام کی ایک بہت بڑی تعداد نے ان کا شاندار اور تاریخی استقبال کیا جس پر جذباتی ہوتے ہوئے عمر آرتان نے صومالیہ کے عوام کا شکریہ ادا کیا اور نوجوانوں کو پیغام دیا کہ صومالیہ ہم سب کا ہے، وقت اچھا ہو یا برا مگر کسی بھی صورت اپنے ملک سے ناامید نہیں ہونا چاہیے۔