جون 8, 2026

سابق صوبائی وزیر میاں طارق محمود اور چوہدری ربنواز لونگو کی چوہدری صفدر چوہان کے والد کے انتقال پر تعزیت، مرحوم کے درجات کی بلندی کے لیے دعا

سینیئر پارلیمنٹیرین و مرکزی رہنما مسلم لیگ (ن)، سابق صوبائی وزیر پنجاب میاں طارق محمود اور چوہدری ربنواز لونگو کی جانب سے چوہدری صفدر چوہان کے والدِ محترم کے انتقال پر ان کی رہائش گاہ پر حاضری دی گئی۔ اس موقع پر میاں طارق محمود اور چوہدری ربنواز لونگو نے چوہدری صفدر چوہان سے ان کے والد کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور مرحوم کے درجات کی بلندی کے لیے خصوصی دعا بھی کی۔