اکتوبر 28, 2026

ڈنگہ کے چوکوں میں غیر قانونی مویشی منڈیاں لگانے والوں کو چیف آفیسر میونسپل کمیٹی ڈنگہ چوہدری عرفان احمد گوندل کی آخری وارننگ، خلاف ورزی پر سخت کارروائی کا فیصلہ

ڈنگہ (پ۔ ر) چیف آفیسر میونسپل کمیٹی ڈنگہ چوہدری عرفان احمد گوندل نے کہا ہے کہ شہر کے مصروف چوکوں میں قربانی کے جانور فروخت کرنے کے لئے منڈیاں لگانے والے اس عمل سے باز آ جائیں۔ چوکوں میں غیر قانونی منڈیاں لگانے سے غلاظت اور گندگی پھیلتی ہے۔ نیز بغیر ویٹرنری ڈاکٹر یا عملہ کی تصدیق سے مویشی قربانی کے ئے فروخت کرنا بھی غیر قانونی ہے۔ اس لئے میں نے اینٹی تجاوز سٹاف کو سختی سے ہدایت کی ہے کہ شہر کے چوکوں میں مویشی کھڑے کرنے والوں کے خلاف کاروائی کریں تا کہ لوگوں میں بیماریاں پھیلنے کا خدشہ نہ پیدا ہو جائے۔ چوہدری عرفان احمد گوندل نے کہا کہ ابھی آپ کو میں وارننگ دے رہا ہوں اگر آپ باز نہ آئے تو اس ضمن میں قانونی کاروائی بلا شبہ عمل میں لائے جائے گی۔