کھاریاں (رپورٹ: قاری نصیر احمد کلیار)
امیرِ جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان کی کھاریاں آمد کے پیشِ نظر سیکیورٹی انتظامات کو حتمی شکل دینے کے لیے جماعت اسلامی کے وفد نے ایس ایچ او تھانہ صدر کھاریاں سے اہم ملاقات کی ہے۔ اس وفد میں نائب امیر ضلع گجرات سید ضیاء اللہ شاہ، امیرِ کھاریاں چوہدری عمران انور، سید فیاض شبیر شاہ، وقار احمد ڈار اور چوہدری منور تارڑ شامل تھے۔ ملاقات کے دوران دورے کے حوالے سے سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات اور ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے سے متعلق تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، تاکہ تقریب کے دوران نظم و ضبط برقرار رہے۔





