کھاریاں(قاری نصیر احمد کلیار )صوبائی اسمبلی راجہ مُحمد اسلم خان اور ممبر صوبائی اسمبلی سیّد مدد علی شاہ کی ایرانی سفیر مہران موحد سے ایرانی سفارت خانے میں اہم ملاقات۔
ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، پاک-ایران تعلقات اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور ایران کے درمیان برادرانہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔
راجہ مُحمد اسلم خان نے اس موقع پر کہا کہ "پاکستان اور ایران کا رشتہ صرف دو ہمسایہ ممالک کا نہیں بلکہ دو جڑواں بھائیوں کا رشتہ ہے۔ ہماری خوشیاں اور غم سانجھے ہیں۔




