کھاریاں (قاری نصیر احمد کلیار)
معروف اوورسیز پاکستانی شخصیت چوہدری جابر ذیلدار اور چیئرمین عشر و زکوٰۃ کمیٹی حاصلانوالہ چوہدری اسد ذیلدار کے بچوں کی سنتِ عقیقہ کی ایک پروقار تقریب حاصلانوالہ میں منعقد ہوئی۔ اس تقریب میں سابق وفاقی وزیر ممتاز احمد تارڑ، سابق صوبائی وزیر میاں طارق محمود ڈنگہ، کوآرڈینیٹر مسلم لیگ (ن) و چیئرمین چوہدری محمد ذوالقرنین گجر چیلیانوالہ، اور چیئرمین زاہد فراز تارڑ سمیت اہم سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔

دیگر شرکاء میں سابق چیئرمین بلدیہ ڈنگہ میاں امجد ڈنگہ، چیئرمین سید ریاض شاہ لسوڑی، چیئرمین عزیز وڑائچ، عالمی مبلغِ اسلام علامہ قاری اشتیاق احمد سیالوی، بشارت علی طاہر، فضل حسین مہر، چوہدری نعیم یاسر، صاحبزادہ عبدالصمد عابد اور اسلم چدھڑ شامل تھے۔ تقریب میں صحافی برادری اور کاروباری شخصیات نے بھی بھرپور شرکت کی۔ چوہدری بابر لیاقت گورسی اور چوہدری اسد ذیلدار نے تمام معزز مہمانوں کا استقبال کیا اور ان کی تشریف آوری پر شکریہ ادا کیا۔




