گلیانہ( ڈاکٹر انصر فاروق مغل) گلیانہ سے چک بختاور تک مین روڈ انتہائی خستہ حالی کا شکار ہے جس کی وجہ سے شہریوں اور راہگیروں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ سڑک جگہ جگہ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے اور گہرے گڑھے حادثات کا باعث بن رہے ہیں۔ مقامی لوگوں کے مطابق خستہ حال سڑک سے نہ صرف سفری وقت میں اضافہ ہوا ہے بلکہ لوگوں کی قیمتی گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ متعلقہ حکام کو متعدد بار آگاہ کیا گیا لیکن تاحال کوئی موثر کارروائی نہیں کی گئی۔ علاقہ مکینوں اور راہگیروں نے منتخب اراکین اسمبلی سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ سڑک کی فوری مرمت اور تعمیر نو کو یقینی بنایا جائے تاکہ عوام کو درپیش مشکلات کا خاتمہ ہو اور مزید جانی و مالی نقصان سے بچا جا سکے۔




