اپریل 19, 2026

نیتن یاہو نے صدر ٹرمپ کو ایران کے خلاف جنگ میں دھکیلا، سابق امریکی نائب صدر کملا ہیرس کا بڑا انکشاف

امریکہ کی سابق نائب صدر کملا ہیرس نے ایک انتہائی اہم اور سنسنی خیز بیان میں اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو پر سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ایران کے ساتھ جنگ کی طرف دھکیلنے میں کلیدی کردار ادا کیا ہے، کملا ہیرس کا کہنا تھا کہ اسرائیلی وزیراعظم نے دانستہ طور پر صدر ٹرمپ کو ایک ایسی جنگ پر مجبور کیا جس میں امریکی عوام کو کوئی دلچسپی نہیں تھی اور نہ ہی یہ امریکی مفاد میں تھا، انہوں نے مزید واضح کیا کہ اس جنگی ماحول کی وجہ سے امریکی فوجیوں کی جانیں شدید خطرے میں پڑ گئی ہیں اور ایران کے خلاف جنگ کا یہ فیصلہ کسی صورت بھی عوامی خواہشات کی ترجمانی نہیں کرتا، سابق نائب صدر نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ ایک ایسی خطرناک صورتحال کا حصہ بن گئے ہیں جس کے نتائج خطے اور خود امریکہ کے لیے انتہائی سنگین ہو سکتے ہیں، ان کے بقول امریکی عوام اپنے فوجیوں کو کسی غیر ضروری جنگ کا ایندھن بنتے نہیں دیکھنا چاہتے لیکن نیتن یاہو کے دباؤ نے پالیسی سازوں کو عوامی مفاد کے برعکس فیصلے کرنے پر مجبور کیا۔