اپریل 16, 2026

پنجاب بھر میں بجلی کا بحران شدت اختیار کر گیا: غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے دورانیے میں ہوش ربا اضافہ

پنجاب بھر میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے دورانیے میں اچانک اضافے نے شہریوں کی زندگی اجیرن کر دی ہے۔ ذرائع کے مطابق ملک بھر کی تمام تقسیم کار کمپنیوں (ڈسکوز) میں بجلی کی صورتحال ابتر ہو چکی ہے، جہاں شارٹ فال ساڑھے 3 ہزار میگاواٹ سے تجاوز کر گیا ہے۔ صرف لیسکو ریجن میں بجلی کی کمی ایک ہزار میگاواٹ سے زائد ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے باعث 2 گھنٹے کی بجائے 6،6 گھنٹے بجلی غائب رہنے لگی ہے۔ این ٹی ڈی سی ذرائع کا کہنا ہے کہ آر ایل این جی، ہائیڈرو اور فرنس آئل کی شدید قلت بجلی کی پیداوار میں کمی کی بڑی وجہ ہے، جبکہ حکام کی جانب سے لوڈشیڈنگ کا باقاعدہ شیڈول جاری نہ کرنا غیراعلانیہ بندش کا سبب بن رہا ہے۔ تشویشناک بات یہ ہے کہ بجلی کی بندش کا یہ سلسلہ مزید کئی روز تک جاری رہنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے