امریکی میڈیا کے مطابق آئل انڈسٹری نے ٹرمپ انتظامیہ کو خبردار کیا ہے کہ آبنائے ہرمز کی ممکنہ بندش عالمی توانائی بحران کو مزید شدید کر سکتی ہے۔ تیل کمپنیوں کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز کی بندش نہ صرف تیل کی ترسیل متاثر کرے گی بلکہ عالمی قیمتوں میں بھی اضافہ کا سبب بنے گی۔
ادھر امریکی خام تیل کی قیمت میں 2 فیصد اضافہ ہو کر 102 ڈالر فی بیرل ہو گئی جبکہ برینٹ خام تیل کی قیمت 106 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی۔
عالمی ردعمل کی بات کی جائے تو جاپان اور فرانس نے آبنائے ہرمز میں اپنے بحری جہاز بھیجنے سے انکار کر دیا ہے۔ چینی سفارت خانے کا کہنا ہے کہ چین متعلقہ فریقین کے درمیان مؤثر رابطے قائم کر کے تعمیری کردار ادا کرے گا۔
واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے دیگر ممالک سے مدد طلب کی تھی، تاہم دنیا کی جانب سے اس حوالے سے خاموشی اور انکار کا سلسلہ جاری ہے۔





