اکتوبر 29, 2026

قائد جمعیت علماء اسلام مولانا فضل الرحمٰن سے چوہدری محمد امجد گجر ودیگر کی خصوصی ملاقات

سعودی عرب(ادریس احمد سے ) قائد جمعیت علماء اسلام مولانا فضل الرحمٰن سے بین الاقوامی تعلقات عامہ کے کوآرڈینیٹر انجینئر سجاد خان کے ہمراہ اوورسیز کمیونٹی کے راہنما اور ممتاز سماجی و سیاسی شخصیت چوہدری محمد امجد گجر نے ان سے خصوصی ملاقات کی ، ملاقات کے موقع پر ویلفیئراتاشی پاکستان قونصلیٹ جدہ عاقب خان، مرکزی جنرل سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ ن سعودی عرب ملک منظور حسین اعوان ، ممتاز کاروباری شخصیت یاسر گوندل ، بھی موجود تھے ، ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل اور موجودہ حالات پر تفصیلی گفتگو کی گئی،اس موقع پر چوہدری محمد امجد گجر، انجینئر سجاد خان ، ویلفیئر اتاشی عاقب خان و دیگر نے مولانا فضل الرحمٰن کو عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر مبارکباد اور پھولوں کے گلدستے پیش کیے اور ان کی دینی و سیاسی خدمات کو سراہا، مولانا فضل الرحمن نے بھی اوورسیز پاکستانیوں کے کردار کو قابلِ قدر قرار دیتے ہوئے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی ملک کی معیشت اور مثبت تشخص کے فروغ میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں،یاد رہے کہ مولانا فضل الرحمٰن عمرہ کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب آئے تھے، جہاں مختلف شخصیات سے ملاقاتوں کے بعد گزشتہ روز وہ وطن واپس روانہ ہو گئے۔ اس موقع پر موجود افراد نے ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔