پاک فوج نے پاک افغان سرحد پر مؤثر کارروائی کرتے ہوئے افغان طالبان کی متعدد پوسٹوں پر کنٹرول حاصل کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق کارروائی کے دوران قومی پرچم لہرایا گیا اور مخالف ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سرحدی علاقوں میں کشیدگی کے بعد پاکستان نے آپریشن “غضب للحق” شروع کیا، جس کے تحت مبینہ بلااشتعال کارروائیوں کا جواب دیا جا رہا ہے۔
سکیورٹی حکام کے مطابق کرم سیکٹر کے قریب کئی ٹھکانے تباہ کیے گئے جبکہ مزید 8 جنگجوؤں کی ہلاکت کی اطلاع ہے۔ غیر سرکاری اطلاعات کے مطابق مجموعی ہلاکتوں کی تعداد تقریباً 44 بتائی جا رہی ہے، تاہم سرکاری سطح پر مکمل تفصیلات جاری ہونا باقی ہیں۔
سرحدی صورتحال پر دونوں جانب سے بیانات اور پیش رفت کا سلسلہ جاری ہے، جبکہ خطے میں کشیدگی کے تناظر میں حالات پر گہری نظر رکھی جا رہی ہے
متعلقہ خبریں





